گفتگو کا سلیقہ

ایک دفعہ ہارون رشید نے خواب میں دیکھا میں نے دیکھا کہ میرے بہت سے دانت ٹوٹ کر گر پڑے ہیں۔ صبح ہوئی تو عالموں کو بلا کر خواب کی تعبیر پوچھی۔ ایک شخص نے کہا کہ آپ کے اکثر عزیز آپ کے سامنے مر جائیں گے۔ یہ بات ہارون رشید کو اس قدر ناگوار گزری کہ اس شخص کو اسی وقت دربار سے نکلوادیا۔ پھر دوسروں سے پوچھا اور جواب سے ناخوش ہوکر یہی سلوک کیا۔ آخر ایک موقع شناس درباری نے عرض کی: ’ جہاں نپاہ !آپ کا خواب بہت مبارک ہے۔ جس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو ایسی لمبی عمر عطاء فرمائے گا کہ آپ کے جیتے جی شاہی خاندان میں شادی اور غم کی اکثر رسمیں انجام پائیں گی۔ دانا کے اس جواب سے ہارون رشید خوش ہوگیا اور انعام و خلعت دے کر ارشاد فرمایا کہ میں خوب سمجھتا ہوں کہ مطلب سب کا ایک ہی ہے مگر بیان کرنے کا ڈھنگ جدا جدا ہے۔ آخری درباری کو گفتگو کا سلیقہ ہے جو پہلوں میں نہیں۔ اسی لئے ان کے ساتھ یہ بدسلوکی کی گئی ہے۔