تھانے 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی اردو روزنامہ کی ایڈیٹر کو یہاں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ انہوں نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں شائع اہانت اسلام کے کارٹون شائع کئے تھے ۔ روزنامہ اودھ نامہ کی ایڈیٹر شیرین دلوی کو کل گرفتار کرکے ایک عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت سے انہیں ضمانت فراہم کردی گئی ۔ شیرین پر گستاخانہ کارٹونس کی اشاعت کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ہے ۔ دلوی کے اخبار نے 17 جنوری کے ایڈیشن میں کارلی ہیبڈو میگزین کے کارٹونس اپنے اخبار میں شائع کئے تھے ۔ ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر ایس ایم منڈھے نے یہ بات بتائی ۔ نصرت علی نامی ایک شخص نے پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کروائی اور پولیس نے بعد تحقیق مقدمہ کرکے ایڈیٹر کو گرفتار کرلیا ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے پوری کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت
نئی دہلی29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس سے سبکدوشی کے بعد سنجے پوری نے آج بلاک کارکنوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سنجے پوری، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے کمپیوٹر اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پی جنک پوری حلقہ اسمبلی سے کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناخوش تھے۔