گریٹر حیدرآباد سٹی ٹی ڈی پی کنوینر و معاون کنوینر کا اعلان

بالترتیب ایم این سرینواس اور ایم سارنگا پانی نامزد، صدر پارٹی چندرابابو نائیڈو سے اظہار تشکر
حیدرآباد 11 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے گریٹر حیدرآباد سٹی تلگودیشم پارٹی کنوینر اور معاون کنوینر کے عہدوں پر مسٹر ایم این سرینواس اور ایم سارنگا پانی کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر ایس بچی لنگم، کنوینر پروگرامس کمیٹی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ صدر قومی تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی ہدایت کے مطابق ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ علاوہ ازیں کنوینر تلگودیشم پارٹی ضلع رنگاریڈی کنوینر عہدے پر مسٹر سبھاش یادو اور معاون کنوینر کی حیثیت سے مسٹر اودے موہن ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔ مسٹر ایم این سرینواس اور سارنگا پانی نے اپنے انتخاب پر صدر قومی تلگودیشم پارٹی این چندرابابو نائیڈو اور صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا سے اظہار تشکر کیا۔