گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس اسٹیرنگ کمیٹی کی منظوری

رکنیت سازی مہم کی تیاریاں ، حلقہ واری اساس پر کمیٹی میں نمائندگی
حیدرآباد۔/6فبروری، ( سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں پارٹی کی رکنیت سازی کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کو منظوری دی ہے۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کیلئے تشکیل دی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر ایم ہنمنت راؤ نامزد کئے گئے ہیں۔56 دیگر قائدین کو اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے مقرر کیا گیا اور ہر اسمبلی حلقہ سے کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی جاریہ ماہ کی 20تاریخ تک رکنیت سازی مہم انجام دے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں حلقہ اسمبلی مشیرآباد سے سرینواس ریڈی، ایم گوپال اور جئے رام ریڈی کو نمائندگی دی گئی۔ حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ کیلئے اے سدھاکر ریڈی، کے وینکٹیش، پی جگن اور رویندر ریڈی کو رکنیت سازی کا انچارج مقرر کیا گیا۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں رکنیت سازی کی ذمہ داری مہیندر، پریم دوت، نند کشور ویاس کے ذمہ کی گئی ہے۔ ایل بی نگر اسمبلی حلقہ میں رام موہن گوڑ، وینکٹیشور راؤ اور رام نرسمہا گوڑ رکنیت سازی کے انچارج ہوں گے۔ خیریت آباد اسمبلی حلقہ کیلئے این گوردھن ریڈی، شریمتی وجیہ ریڈی کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ملک پیٹ کیلئے سدرشن، اعظم علی، سی ستیش، سنگی ریڈی سرینواس ریڈی اور ایس پربھاکر ریڈی کو انچارج مقرر کیا گیا۔ یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ میں محمد شبیر احمد اور محمد عزیز رکنیت سازی کے ذمہ دار ہوں گے۔ چارمینار میں علی باقری اور رشید شریف جبکہ چندرائن گٹہ میں رام ریڈی اور شاہین افروز کو اسٹیرنگ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے محمد قیصر اور ونوبھا گوڑ، نامپلی سے رحیم اللہ خاں نیازی، محمد علی خاں اور ہنمنت راؤ کو شامل کیا گیا۔ صنعت نگر سے ڈی وٹھل، کوکٹ پلی سے جی پدما راؤ، قطب اللہ پور سے ہنمنت ریڈی اور ایس راجو کو اسٹیرنگ کمیٹی میں جگہ دی گئی۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کیلئے ستیش ریڈی، مرلی گوڑ اور فصیح الدین بابا کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کنٹونمنٹ میں جی نگیش، ملکاجگیری کیلئے جتیندر ریڈی اور مرگیش جبکہ اوپل اسمبلی حلقہ کیلئے بی سبھاش ریڈی، ایم ہنمنت ریڈی، ٹی سرینواس، جی انجیا کو شامل کیا گیا۔ کاروان اسمبلی حلقہ میں رکنیت سازی کی نگرانی جیون سنگھ، کے وینکٹیش اور شیکھر ریڈی کریں گے۔ کے سی آر نے رکنیت سازی کیلئے 11مبصرین کو مقرر کیا ہے۔ پی سدرشن ریڈی ( گریٹر حیدرآباد) سید اکبر ( عادل آباد ) روپ سنگھ ( نظام آباد ) کے راجیا یادو ( کریم نگر ) ایم سامیول ( میدک ) جی مارکنڈیا ( محبوب نگر ) آر شراون کمار ریڈی (نلگنڈہ ) جی بالا ملو ( ورنگل) ستیہ وتی راٹھور ( کھمم ) پی ستیش (رنگاریڈی ) کے مبصر مقرر کئے گئے۔