گرما کے اختتام سے قبل ایک لاکھ نئے آبی کنکشن ‘ دانا کشور

حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر مسٹر دانا کشور نے کہا کہ اس موسم گرما کے ختم سے قبل ایک لاکھ نئے آبی کنکشن دئے جائیں یگ ۔ انہوںنے کہا کہ ماہ اپریل کے اختتام تک 60 تا 70 ہزار کنکشن فراہم کردئے جائیں گے ۔ مسٹر دانا کشور نے اربن مشن بھاگیرتا پر آج جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ جاریہ موسم گرما کے ختم سے قبل تمام ایک لاکھ آبی کنکشن ایک مشن کے طور پر مکمل کردئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل میں 12 نئے ذخائر آب وجود میںآئیں گے اور آئندہ مہینے مزید 15 ذخائر آب قائم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے 1800 کیلومیٹر تک نئی پائپ لائین بچھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ نئے کنکشن تبدیلی کے طور پر دئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو نگر اور ندی گڈا تانڈہ میں ان کاموں کو پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے تاکہ فوری نتائج مل سکیں۔