جونیر کالج پرنسپلس کو سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا فیصلہ
حیدرآباد 27 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری شیلجہ رام ایئر نے ریاست میں انٹرمیڈیٹ کورسیس چلانے والے جونیر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو مطلع کیاکہ 2014-15 ء تعلیمی سال کے لئے گرمائی تعطیلات کے لئے
کالجس 28 مارچ تا 31 مئی بند رہیں گے اور گرما کی تعطیلات کے تعلیمی سال 2015-16 ء کیلئے کالجس کے دوبارہ کھل جانے کی تاریخ یکم جون ہے۔ بورڈ کے سکریٹری نے ان کالجس کے پرنسپلس سے کہاکہ اس شیڈول پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے۔ اُنھوں نے گورنمنٹ، ایڈیڈ اور خانگی ان ایڈیڈ جونیر کالجس کے پرنسپلس اور مینجنٹس سے بھی کہاکہ گرما کی تعطیلات کے دوران کلاسیس منعقد نہ کریں اور بالخصوص اُنھوں نے خانگی ان ایڈیڈ جونیر کالجس کے مینجمنٹس سے کہاکہ گرما کی تعطیلات کے دوران کلاسیس چلانے اور بورڈ کی جانب سے داخلوں کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے ہی داخلے دینے جیسی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ اس کی خلاف ورزی پر سخت نوٹ لیا جائے گا اور خاطی مینجمنٹس / پرنسپلس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔