گردوارہ میں پٹرول بم پھینک کر آتشزنی، ایک گرفتار

لندن۔ 29اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شہر لیتھ میں واقع ایک گردوارہ میں آتشزنی کا واقعہ پیش آیا جس میں گردوارے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ نفرت انگیز جرم ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ کل صبح 5 بجے اسکاٹ لینڈ کے لیتھ سٹی میں واقع گرونانک گردوارہ صاحب میں آتشزگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پٹرول گردوارہ پر پھینکے گئے تھے جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔ جسے بجھانے کے لئے 20 فائر انجن جائے واردات پر پہنچ گئے۔ خوش قسمتی سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا اور کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء اسکاٹ لینڈ پولیس ڈیٹکٹیو انسپکٹر کلارک مارٹن نے کہا کہ اس واقعہ کو پولیس تن آسانی سے نہیں لے گی اور اس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے گی جبکہ گرفتار شدہ شخص سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔