گداگروں کو شیلٹرس کی فراہمی کے اقدامات،این جی اوز سے تفصیلات داخل کرنے کمشنر جی ایچ ایم سی کی خواہش

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( آئی این این ) : جی ایچ ایم سی نے این جی اوز سے کہا ہے کہ اگر وہ گداگروں کی باز آبادکاری اور انہیں شیلٹرس کی فراہمی میں دلچسپی رکھتے ہیں تب وہ ان کے بارے میں تفصیلات پیش کریں ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے این جی اوز ایڈیشنل کمشنر (اربن کمیونٹی ڈیولپمنٹ ) سکنڈ فلور ، جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس بلڈنگ ، ٹینک بنڈ سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے گداگروں کے لیے شیلٹرس ( گورو سدنس ) کے قیام کی منصوبہ بندی کا اعلان کرچکی ہے ۔ اس ضمن میں ایک اجلاس 26 جولائی کو منعقد ہوا تھا جس میں اے پی آئی آئی سی صدر نشین ڈاکٹر جیش رنجن اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔ اس اجلاس کے دوران مختلف چوراہوں پر گداگروں کا این جی اوز کی جانب سے کئے گئے سروے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔۔