گجرات میں 57لاکھ سے زیادہ کی غیرقانونی شراب ضبط

دیوبھومی دوارکا۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں دیوبھومی دوارکا ضلع کے بھانوڈ علاقے میں مقامی جرائم بیورو(ایل سی بی)نے بدھ کو ایک ٹرک سے اتاری جارہی 57لاکھ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی شراب ضبط کرلی۔پولیس نے بتایاکہ ایک اطلاع کی بنیاد پر رانپر گاؤں کے دھیگیشور مہادیو مندر کے نزدیک برڈا ڈونگر پر صبح چھاپہ مارا گیا۔اس دوران وہاں ایک ٹرک سے اتاری جارہی غیر قانونی شراب کی 1188پیٹیوں میں 14ہزار 256بوتلیں برآمد کی گئیں۔لیکن ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔برآمد شراب کی قیمت 57لاکھ 24سو روپے ہونے کا اندازہ ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔

دہلی خواتین کمیشن نے جی بی روڈ سے
2 لڑکیوں کو رہاکرایا
نئی دہلی۔ 12ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) دہلی خاتون کمیشن نے جی بی روڈ سے دو لڑکیوں کو آزاد کرایا ہے ۔خواتین کمیشن کی چیرمین سواتی مالیوال نے اپنے ٹوئٹر پر چہارشنبہ کو یہ اطلا ع دی۔ رہا کرائی گئی لڑکیوں کی عمر بیس اور 28برس ہے ۔ان لڑکیوں کو دو تین مہینے پہلے مغربی بنگال سے دہلی لاکر فروخت کردیا گیا تھا۔