گجرات میں گرد کا طوفان مودی کا جلسہ منسوخ

احمدآباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گرد کا ایک طوفان آج وزیراعظم نریندر مودی کے 17 اپریل کے مقررہ انتخابی جلسہ کو منسوخ کرنے کی وجہ بن گیا ۔ جبکہ قصبہ ہمت نگر ،ضلع سابرکنٹہا ریاست گجرات میں آج گرد کے طوفان سے تمام انتظامات متاثر ہوئے وزیر داخلہ گجرات پردیپ سنگھ جڈیجہ انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔