گجرات میں پدماوت کا تنازعہ، تشدد

احمد آباد ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 موٹر سائیکلیں اور دیگر کئی گاڑیاں جو شہر کے تین مالس میں کھڑا کی گئی تھیں نذر آتش کردی گیئں ۔ احتجاجی متنازعہ فلم پدماوت کی نمائش کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ احمد آباد پولیس کمشنر اے کے سنگھ نے کہا کہ تشدد میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔آج غیرسماجی عناصر نے 3 مالس کے پاس کھڑا کی ہوئی گاڑیوں کو احتجاج کے بہانے نقصان پہونچایا ہے ۔