الٰہ آباد۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج بی جے پی کو شدید ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 2002ء میں قتل و غارت گری کے بعد اب مسلمانوں کو راغب کرنے کے لئے وہ معذرت خواہی کی بات کررہی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر گجرات کے ترقی کے دعویٰ کو بے بنیاد پروپگنڈہ قرار دیا۔ نریندر مودی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ملائم سنگھ یادو اترپردیش کو گجرات کی طرح خوشحال نہیں بناسکتے۔ اس کے لئے 56 اِنچ وسیع سینہ ضروری ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے آج ایک ریالی میں 2002ء گجرات فسادات کا موضوع اُٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد انھوں نے گجرات کا دورہ کرکے اپنی طاقت کا عملی ثبوت دیا ہے۔
ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ گجرات گئے اور متاثرین سے ملاقات کرکے انھیں دلاسہ دیا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مودی کی اس دھمکی کی بھی پرواہ نہیں کی کہ اگر ان (ملائم سنگھ) پر حملہ ہوجائے تو انتظامیہ اس کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا۔ انھوں نے مسلمانوں کو بہادر، حساس اور قابل بھروسہ طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قتل و غارت گری کی اجازت دینے کے بعد اب مسلمانوں سے معذرت خواہی کی بات کررہی ہے۔ ان کا اشارہ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کی طرف تھا۔ سماج وادی پارٹی کے شعلہ بیان لیڈر اعظم خان نے بھی کانگریس اور بی جے پی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔
بودھ گیا دھماکے ‘ انڈین مجاہدین کا رکن گرفتار
اروال ( بہار) /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بودھ گیا سلسلہ وار بم دھماکوں کے ضمن میں مشتبہ انڈین مجاہدین کارکن کو بہار کے ضلع اروال میں واقع ایک دیہات سے گرفتار کرلیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شفیع الحق نے بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے ٹیم نے مشتبہ انڈین مجاہدین کارکن محمد عرفان کو کل رات اوگیلا دیہات میں گرفتار کرلیا ۔ اسے سخت سکیورٹی میں پٹنہ لے جایا گیا ۔ بودھ گیا میں /7 جولائی 2013ء کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
انھوں نے کانگریس کو ملک کی تقسیم کا ذمہ دار قرار دیا جس کی وجہ سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق پیدا ہوگئی۔ اعظم خان نے کہا کہ مسلمانوں نے اجتماعی قتل کے ذمہ دار کو شکست دینے کا تہیہ کرلیا ہے، جو اب تک مسلمانوں کو بے وقعت سمجھتا تھا، لیکن اب ان ہی سے ووٹ مانگ رہا ہے۔ اس قاتل کو اندازہ ہوچکا ہے کہ مسلمان بادشاہ نہیں، لیکن ان کی مدد و اعانت کے بغیر کوئی بادشاہ بن بھی نہیں سکتا۔