احمد آباد ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ دو فرقوں کے افرادگجرات کے ضلع امریلی کے قصبہ ساورکنڈلہ میں متصادم ہوگئے ۔ ایک 24 سالہ شخص کو دوسرے فرقہ کی ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ہجوم نے زدوکوب کیا تھا جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔ تاہم پولیس نے فسادی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس کے شیل داغے ۔ امریلی کے ایس پی جگدیش پٹیل کے بموجب صورتحال پر قابو پالیا گیا ۔ ایک امن اجلاس دونوں فرقوں کے نمائندوں پر مشتمل تھا منعقد کیا گیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت قصبہ میں تعینات کردی گئی ہے ۔ پولیس نے 24 سالہ ذاکٹر بھٹی پر لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ چند دن قبل واڈاولی دیہات میں فرقہ وارانہ جھڑپ بھی تھی ۔