گجرات میں عام زمرہ کے طلباء کیلئے خصوصی اسکیم کا آج اعلان

گاندھی نگر ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل فرقہ کے تحفظات کیلئے جاری احتجاج کے دوران حکومت نے اپنی شبیہہ کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر کہا کہ وہ عام زمرہ کے طلباء کیلئے جن کا تعلق معاشی طور پر پسماندہ ہو خصوصی اسکیم کا اعلان کرے گی۔ گجرات، بی جے پی حکومت کے ایک سینئر وزیر نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا جائے چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کی ایک تقریب میں اسکیم کا اعلان کریں گی۔
مظفر نگر فسادات : تحقیقاتی کمیشن کی
رپورٹ گورنر کو پیش
لکھنو 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن جو حکومت یو پی نے مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کے لئے قائم کیا تھا، اپنی رپورٹ گورنر رام نائک کو پیش کرچکا ہے۔ جسٹس وشنو سہائے جو کمیشن کے سربراہ ہیں، آج اپنی رپورٹ گورنر کو داخل کرچکے ہیں۔ 775 صفحات پر مبنی اِس رپورٹ کے 6 حصے ہیں۔ راج بھون سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ چیف منسٹر اکھلیش یادو کو کارروائی کے لئے روانہ کی جائے گی۔ یہ کمیشن 9 ستمبر 2013 ء کو تشکیل دیا گیا تھا اور اِسے حکومت نے کئی بار توسیع دی ہے۔ اِس نے 8 اکٹوبر تک مزید 2 ماہ کی مہلت طلب کی تھی۔ چنانچہ اُسے اندرون دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے دی گئی تھی۔