احمدآباد 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے آج بڑے پیمانہ پر ردوبدل کرتے ہوئے 22 آئی اے ایس عہدیداروں بشمول 4 شہروں کے میونسپل کمشنروں اور سکریٹری برائے چیف منسٹر اجئے بھڈو کا تبادلہ کردیا۔ جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ بھڈو کو چیف منسٹر آفس سے تبادلہ کرکے نائب صدرنشین و چیف اکزیکٹیو آفیسر گجرات مارٹائم بورڈ تقرر کیا گیا ہے اور بھڈو کی جگہ 1997 ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر اشوینی کمار کو سکریٹری برائے چیف منسٹر کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا گیا ہے جبکہ وہ سکریٹری ہاؤزنگ اینڈ نرمل گجرات کے عہدہ پر فائز تھے۔ علاوہ ازیں وجئے نہرا میونسپل کمشنر راجکوٹ، ہرشد کمار پٹیل میونسپل کمشنر جام نگر اور ڈپٹی میونسپل کمشنر احمدآباد آر بی براڈ، میونسپل کمشنر سورت ملنڈلورووانے کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔