گجرات میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 22ہوگئی

احمد آباد۔/27جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو نے گجرات میں اس ماہ 22 جانیں لے لی ہیں جبکہ ریاست بھر میں اس مرض کے کیسوں کی جملہ تعداد 170تک پہنچ چکی ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ گجرات کے ہیلت کمشنر جے پی گپتا نے کہا کہ سوائن فلو کے سبب اموات آج 22 ہوگئیں جبکہ ایسا H1N1 کیسوں کی جملہ تعداد پوری ریاست میں 170 تک پہنچ چکی ہے۔ ضلع کچھ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں لگ بھگ 81 کیس درج ہیں جن میں 5 اموات ہوچکی ہیں۔ اس کے بعد جام نگر کا نمبر ہے جہاں 12 کیس درج ہوئے جن میں 5 اموات ہوئیں۔ گپتا نے کہا کہ احمدآباد، وڈودرا، سورت اور راجکوٹ جیسے بڑے شہروں میں بھی ان کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی محکمہ صحت نے آج تقریباً 300 ڈاکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے انہیں سوائن فلو کے تعلق سے واقف کرایا۔