گجرات میں سریش پربھو کو کانگریسی کارکنوں نے ہار پہنایا

کالے کپڑے کا ہار اور للی پاپ کی پیشکش ، کانگریس کارکنوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
سورت ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کے محاذ پر گجرات کے ساتھ مرکزی حکومت کی بے حسی کی شکایت کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں نے آج وزیر ریلوے سریش پربھو کو کالے کپڑے کا ہار پہنایا ۔ پارٹی کارکن پربھو کے قریب پہونچے ۔ جیسے کہ وہ بی جے پی کے حامی ہوں اور وزیر ریلوے کو کالے کپڑے کا ہار پہنچادیا ۔ اس پر پولیس حیران رہ گئی ۔ 12 کانگریسی کارکنوں کو پولیس نے اس واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا ۔ یہ واقعہ من پورہ محلہ میں پیش آیا تھا ۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد 12 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ جیسے ہی سریش پربھو اپنی گاڑی سے باہر نکلے احتجاجیوں نے انہیں کالے کپڑے کا ہار پہنایا اور ایک للی پاپ پیش کیا ۔ وزیر ریلوے ایک تقریب میں شرکت کیلئے شہر کا دورہ کررہے تھے جس کا اہتمام جنوبی گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمارت میں کیا گیا تھا ۔ تقریباً 50 احتجاجیوں نے مقام تقریب کے باہر وزیر ریلوے کو گھیر لیا ۔ وہ نعرہ بازی کررہے تھے ۔ تاہم پولیس نے انہیں کچھ فاصلے پر رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ تاہم کچھ احتجاجی مرکزی وزیر کے قریب پہونچنے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں سیاہ کپڑے کا ہار پہنانے کے بعد للی پاپ پیش کیا ۔ تاہم پربھو پروگرام کے مطابق تقریب گاہ میں چلے گئے ۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ 35 سڑک کے نیچے پلوں کا پوری ریاست گجرات میں انہوں نے سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام منسوب کیا ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ کئی ریلوے انفراسٹرکچر ، مسافرین کی سہولتوں کا گجرات اور سورت میں افتتاح کیا گیا ۔ گجرات کانگریس کے ترجمان منیش ڈوسلو نے کہا کہ وہ اسی طرح کا احتجاج بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں اور مرکزی حکومت کی گجرات سے لاپرواہی کے خلاف جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں ریلوے کرایہ اور پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہورہا تھا لیکن سوچھ بھارت وجہ سے مسافرین کو سہولت حاصل ہوئی اور پلیٹ فارم صاف ستھرے ہوگئے ۔