گجرات میں جعلی کرنسی طباعت کا ریاکٹ بے نقاب

جام نگر (گجرات) 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے گجرات میں جعلی کرنسی نوٹ طبع کرنے کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور اِس سلسلہ میں ایک شخص کو اُس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ 2 ہزار روپئے اور 500 روپئے کی قدر والے جعلی نوٹ ضبط کئے گئے جن کی مجموعی قدر 66,500 روپئے ہے۔ یہ ضبطی زاہد شیخ جسے گرفتار کرلیا گیا ، اُس کے مکان پر کرائم برانچ کے جاسوسوں کے دھاوے کے بعد عمل میں آئی۔ وہاں سے کلر پرنٹنگ مشین اور اسکیانر کے ساتھ جعلی کرنسی چھاپنے کے لئے پرنٹ نوٹس کے کاغذ اور بعض دیگر چیزیں بھی ضبط کئے گئے۔