گجرات میں بارش سے دو افراد فوت

راجکوٹ ؍ احمد آباد ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سورشترا اور جنوبی گجرات کے علاقوں میں ہورہی متواتر بارش کے باعث دو اشخاص بشمول ایک اسکول کا لڑکا غرقاب ہوگیا۔ گیر سومناتھ ریاست کے بری طرح متاثر ہونے والے اضلاع میں ایک ہے۔ عہدیداروں کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں 3500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر وجئے روپانی کو جو گاندھی نگر سے گیرسومناتھ کیلئے روانہ ہوئے تھے تاکہ ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں۔ واپس ہونے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کیشوڈ ایراسٹریٹ پر اتر نہیں سکا۔ بعد میں وہ ایرفورس کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے۔