گجرات میں ایک حاملہ عورت کی پٹائی کاواقعہ

گجرات کے ضلع احمدآباد پولیس کی بموجب اعلی ذات والوں طبقے کی جانب سے ایک حاملہ دلت عورت کی پٹائی کا واقعہ اس وقت مناظر عام پر آیا جب مذکورہ دلت عورت کے گھروالوں نے کھیت سے جانوروں کا فضلہ صاف کرنے سے انکارکردیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ پٹائی کے اس واقعہ میں ملوث تمام چھ خاطیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

امیر گڑ تعلقہ کے موٹا گرجا گاؤں کا یہ واقعہ ہے جہاں پر نلیش بھائی دہونا بھائی رانا واسی اور اس کے گھروالوں کھیتوں سے فضلہ صاف کرنے سے انکار پر جمعہ کی شب پٹائی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ذات پات کے نام پران کی حاملہ عورت سنگیتا بین کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا اور چھ افراد پر مشتمل گروپ نے اس کے پیٹ میں لات او رگھونسے بھی رسید کئے۔

نیوز ایجنسی ائی اے این ایس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حرکت میں اکر تمام چھ خاطیوں کوگرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کرنے کا امیر گڑہ پولیس انسپکٹر کے وائی ویاس کی جانب سے دعوی بھی کیا گیا ۔پولیس سے کی گئی شکایت میں راناواسی نے لکھا ہے کہ چھ افراد جو ہاتھوں میں اسٹک تھامے ہوئے تھے میرے گھر میں جبراً داخل ہوئے اور میری بیوی کے پیٹ میں بے تحاشہ لات اورگھونسے مارنا شروع کردیااور انہوں نے کھیتوں سے جانوروں کی غلاظت صاف کرنے سے انکار پر میری بیوی سنگیتا بین کوجان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

ڈسٹرکٹ سپریڈنٹ پولیس نیرج کمار نے ائی اے این ایس کو بتا یا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس مسٹر دیساحرکت میںآگئے او ر شکایت کردہ کی جانب سے جن خاطیوں کو نام لیا گیا ان کو حراست میں لے لیاہے۔ گرفتارشدگان میں بٹوار سین چوہان‘مکنو سین چوہان‘یوگی سین چوہان‘بابر سین چوہان‘دلگیر سین چوہان‘ نریندر سین چوہان کے نام شامل ہیں جن پر ایس سی ایس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔