گجرات ساحل سے 100 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کراچی ۔ /26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے گجرات سے تعلق رکھنے والے زائد از 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا اور ان کی 19 کشتیاں بھی ضبط کرلی ۔ پاکستان کا الزام ہے کہ یہ لوگ اس کے آبی علاقہ میں گھس گئے تھے ۔ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ماہی گروں کو گرفتار کرتے ہوئے کشتیاں ضبط کی ہیں ۔ کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔