حیدرآباد ۔یکم مئی ( پی ٹی آئی ) ایک گاڑی میں جلے ہوئے نوٹ ملنے کے ایک دن بعد پولیس نے آج سابق رکن اسمبلی اور فوٹان انرجی سسٹمس نامی کمپنی کو نوٹسیں جاری کی ہیں۔ کار پر کانگریس لیڈر و سابق رکن اسمبلی کا اسٹیکر چپکا ہوا تھا اور مذکورہ بالا کمپنی کے نام پر یہ گاڑی رجسٹرڈ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سوریہ پیٹ ٹاؤن کے قریب ایک گاڑی میں 500 اور 1000 روپئے کے نوٹ جلے ہوئے پائے گئے تھے ۔ آئینے پر سابق حضور نگر رکن اسمبلی این اتم کمار ریڈی کا اسٹیکر چسپاں تھا ۔ فی الحال وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ہیں۔