ستنا، 18 مئی(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج مبینہ گاو کشی کے الزام میں دو لوگوں پر ایک ہجوم نے جان لیوا حملہ کردیا جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ متوفی کا ساتھی بری طرح زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بدیرا تھانہ کے عام گار گاوں میں آج گاوکشی کے شبہ میں ایک ہجوم نے دو لوگوں پر حملہ کردیا ۔
کارتی کو بیرونی سفر کی اجازت
نئی دہلی، 18مئی(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو 19 سے 27مئی تک بیرون ملک سفر کرنے کی آج اجازت دے دی۔