گاندھی کا رول سے پدرانہ شفقت کا احساس : بن کنگسلے

لندن۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی پر فلمی رول کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار بن کنگسلے نے کہا کہ انہوں نے یہ بلند پایا اور غیر معمولی رول اس لئے ادا کیا کیونکہ وہ اس بلند قامت پدر جیسی شخصیت سے قُرب حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ 70سالہ اداکار بن کنگسلے نے اپنے باپ کے غیاب کے سبب ایک انتہائی دشوارگذار بچپن گذارا تھا کہا کہ انہوں نے 1982ء فلم ’’ گاندھی‘‘ میں برطانیہ کے خلاف عدم تشدد پر مبنی ہندوستانی تحریک آزادی کا رول ادا کیا تھا جس سے انہیں اپنے والد سے دوری کا خلا پُر کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جس وقت میں نے صرف یہ محسوس کیا کہ باپو( جو مہاتما گاندھی کو محبت سے کہا جاتا اور اس کے معنی ’’پدرشفیق‘‘ ہوتے ہیں) یہی ایک ایسی چیز تھی جس کی مجھے ضرورت تھی ۔ مجھے آپ کی ضرورت ہے گاندھی جی کیونکہ آپ ایک ایسی ہستی ( پدر) ہیں جس سے میں اپنی زندگی میں محروم رہا تھا‘‘ ۔ بن کنگسلے نے جن کا پیدائشی نام کرشنا بھانجی ہے ‘دوسرے سخت اور مشکل کردار ادا کرنے سے انہیں اپنے بچپن کی پرورش کے دوران تکالیف اور دشواریوں سے پیداشدہ خلاء کو پُر کرنے کا موقع ملا ‘‘ کنگسلے نے مزید کہا کہ ’’درحقیقت فلمی کرداروں میں پدرانہ رول ادا کرتے ہوئے خلا پُرکررہا ہوں۔ گاندھی ‘ اسحاق اسٹرن ‘ مسعود بحرینی کے رول ادا کرتے ہوئے میں ‘ مجھ ( ننھے کرشنا) میں پیدا شدہ خلاء کو پُرکررہا ہوں ‘‘ ۔