نئی دہلی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ گاندھی جی کے قتل مقدمہ سے متعلق فائیلس نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این آئی اے) کی تحویل میں ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ برائے سیاحت و ثقافت شری پد نائک نے لوک سبھا کو مطلع کیاکہ گاندھی جی کے قتل مقدمہ سے متعلق فائیلس این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ اُنھوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے ریکارڈس کو تلف کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اُنھوں نے یہ بات اُس وقت کہی جب اُن سے کہا گیا تھا کہ کیا گاندھی جی کے قتل سے متعلق تاریخی ریکارڈ کو تلف کرنے کے سلسلہ میں حکومت نے کوئی فیصلہ کیا ہے۔
چارہ مقدمہ میں لالو پرساد یادو کی درخواست مسترد
رانچی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی درخواست آج مسترد کردی جس میں انہوں نے چارہ اسکام مقدمہ میں قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ اسی نوعیت کے دو مقدمات میں پہلے ہی انہیں ماخوذ کیا جا چکا ہے۔ سی بی آئی جج اے کے مشرا نے لالو پرساد کی درخواست کو مسترد کردیا۔ انہیں گذشتہ سال 30 ستمبر کو اس مقدمہ میںدھوکہ دہی کے ذریعہ 37.7 کروڑ روپئے کی رقم منہا کرنے پر 3 اکٹوبر کو 5 سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔