گاندھی بھون میں خان اطہر کا یاد رفیع پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : خان اطہر کے یاد رفیع میں سیٹ نہ ملنے پر سینکڑوں شائقین مایوس لوٹ گئے ۔ شائقین موسیقی اور پرانے سنگیت کے شائقین کے لیے صرف ایک شو اتوار 13 مئی 6 بجے شام سے پرکاشم ہال گاندھی بھون میں خان اطہر ، طلعت محمود ، محمد رفیع ، مکیش ، کشور کمار ، مناڈے اور مہندر کپور کو موسیقی ریز خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ ساتھی مہمان گلوکار سجاد کشور ، محمود مناڈے ، قمر رفیع ، محمود کشور ، ڈاکٹر موہن گپتا ، ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال ، ڈاکٹر کرشنا مورتی ، حمید مکیش ، کرشنا کمار اور جوہی آرکسٹرا پر چنندہ نغمے پیش کریں گے ۔ داخلہ فری دعوت ناموں پر ہوگا جو ہندی ملاپ ، روزنامہ سیاست ، حمید اینڈ کمپنی ملے پلی ، ناز ٹریڈنگ کمپنی معظم جاہی مارکٹ ، کے جی این زیراکس خیریت آباد ، العزیز میڈیکل ہال شاہ علی بنڈہ پر بروز جمعہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، جاوید محمود جنجوعہ منیجنگ ڈائرکٹر فار ٹریڈنگ کمپنی ، حمید اللہ پروپرائٹر حمید پرفیومرس ہوں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391019280 پر ربط کریں ۔۔