نئی دہلی ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کی عدالت نے سڑک حادثہ میں موت پر سزا میں اضافہ کے لیے انوکھی تاویل پیش کی اور کہا کہ ایک لاپرواہ ڈرائیور کو زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال جیل کی سزا ہوتی ہے جب کہ گائے ہلاک کرنے والے کو 5 سے لے کر 14 سال تک جیل کی سزا مقرر ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجیو کمار نے سڑک حادثات میں ہلاکت کے واقعات میں دی جانے والی سزا کو بڑھانے پر زور دیا۔
اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 کے مقابلہ 2015 میں سڑک حادثات میں 5.1 فیصد ہوا ۔۔