نئی دہلی ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی رکن میناکشی لیکھی نے لوک سبھا میں کہا کہ گائے کا پیشاب اس حد تک فائدہ مند ہے کہ اس نے ایک سابق سرکاری افسرقانون کو ایک سنگین عارضہ کے علاج اور صحتیاب ہونے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے دریافت کیا کہ آیا وہ نئے طریقوں کے استعمال کے ذریعہ گائے اور مویشیوں سے متعلق قدیم سائنس کو عام کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران میناکشی لیکھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایک سنگین عارضہ میں مبتلاء ہوگئے تھے اور جب انہیں گائے کا پیشاب دیا جانے لگا وہ صحتیاب ہوگئے۔ لیکھی کے ضمنی سوال پر وزیرزراعت رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ راشٹریہ گومانگ اتپادکنا مشن کے تحت کرنال میں ایک جینیاتی مرکز قائم کیا جائے گا جس میں عصری ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔