نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گائے اور بیل کے ذبیحہ پر مکمل امتناع کی وکالت کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبودی اطفال منیکا گاندھی نےآج کہا کہ اس امتناع کو مذہبی رنگ دینا غلط ہوگا ۔ منیکا گاندھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ گائے کے ذبیحہ اور بیل کے ذبیحہ پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ 90 فیصد غیر قانونی ہے ۔ قانون کہتا ہے کہ آپ انہیں ایک عمر کے بعد ہلاک کرسکتے ہیں لیکن جن گائے کا ذبیحہ کیا جاتا ہے یا تو وہ حاملہ ہوتی ہیں یا دودھ دینے والی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ جیسے ہی انہیں ایکسپورٹ کیا جانا ہوتا ہے کوئی بھی عمر رسیدہ جانور نہیں چاہتے ۔ وہ صرف ایسے جانور چاہتے ہیں جو اپنی زندگیوں کے اچھے ایام میں ہوں۔ اس کے نتیجہ میں آپ دیکھتے ہیں کہ دودھ کی پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئی دودھ نہںے ہے ۔ انہوں نے دو سال پرانی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں 80 فیصد دودھ اصلی نہیں ہے ۔