چندی گڑھ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بڑے جانور کے گوشت پر امتناع کے بعد ہریانہ اسمبلی میں آج ایک بل منظور کرتے ہوئے گاؤ کشی پر مکمل امتناع عائد کردیا گیا ہے اور اس جرم کے ارتکاب پر تین تا دس سال کی قید بامشقت کی گنجاش رکھی گئی ہے ۔ ایوان میں ’ گئو سمرکھشن و گئو سموردھن بل 2015 ‘ کو آج منظوری دیدی گئی ہے ۔ اس بل میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 30 ہزار تا ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے ۔ بل کو ندائی ووٹ سے منظوری دی گئی ۔