گاؤ رکھشک ظالم نہیں ، متاثرین : وشوا ہندو پریشد

نئی دہلی۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج دعویٰ کیا کہ گاؤ رکھشک ظالم نہیں بلکہ متاثرین ہیں۔ وی ایچ پی نے کہا کہ طاقتور اور بارسوخ گوشت لابی مقدس گائے کو تحفظ فراہم کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گائے کے قاتل گزشتہ 50 سال سے ملازمین پولیس اور گاؤ رکھشکوں کا بے رحمی سے قتل کررہے ہیں۔ وی ایچ پی نے کہا کہ مقدس گائے کا تحفظ کرنے والوں کے خلاف تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔