گاؤں والوں کی پنچایت انتخابات کو بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

کلکتہ17اپریل( سیاست ڈاٹ کام)مدنی پور ضلع کے تملو ک کے پولستا گرام پنچایات کے باشندوں نے پولس انتظامیہ کے رویہ سے ناراض ہوکر دھمکی دی ہے کہ اگر حالات میں تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے پنچایت انتخابات میں پولنگ کا بائیکاٹ کریں گے ۔اس کیلئے گاؤں والوں نے جگہ جگہ پوسٹر و بینر بھی لگائے ہیں ۔ گاؤں والوں نے پنچایت آفیس کے باہر مظاہرہ بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق سکینہ خاتون اور صوفیہ بیگم کے درمیان زمین کو لے کر تنازع ہے اور اس کو لے کر جھگڑا چل رہا ہے ۔مبینہ طور پر سکینہ اور اس کے بیٹے کو لوہے رڈ سے جم کر پٹائی ئی گئی ہے وہ تملوک میں ضلع اسپتال میں داخل ہے ۔متاثر ہ خاندان والوں نے 14اپریلکو کولا گھاٹ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی مگر پولس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جائے وقوع دورہ نہیں کیا اور سکینہ کے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل رہی ہے ۔ اس واقعے کے خلاف سکینہ کے گاؤں والے متحد ہیں ۔صوفیہ بیگم کے غیر سماجی حرکتوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔
پاس کے گاؤں کے باشندے بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں ۔