ک5700 کروڑ روپئے کی بینک دھوکہ دہی کا مقدمہ

گجرات کے سندیشورا بھائیوں کے خلاف جلد چارچ شیٹ
نئی دہلی 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے گجرات سے کام کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنی کے پروموٹرس سندیشورا بھائیوں کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت چارچ شیٹ پیش کی جائیگی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی تحقیاقتی ایجنسی کی جانب سے ان بھائیوں اور دوسرے ملزمین کے خلاف عالمی گرفاتری وارنٹس بھی حاصل کئے جائیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ ان بھائیوںاور دوسرے ملزمین کے اتہ پتہ کے تعلق سے ابھی قطعیت سے کچھ علم نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ متحدہ عرب امارات سے نائیجیریا تک بدلتے جا رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ دن کے اندر ہی ان بھائیوں کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں چارچ شیٹ پیش کردی جائے گی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پہلے اس کیس میں دوسرے ملزمین کے خلاف چارچ شیٹ پیش کی تھی ۔ ایجنسی نے کہا کہ اس نے سندیشورا بھائیوں چیتن جینتی لال سندیشورا ‘ نتن جینتی لال سندیشورا اور ان کی ودودہ سے کام کرنے والی کمپنی اسٹرلنگ بائیوٹیک لمیٹیڈ کے خلاف گذشتہ سال 27 اکٹوبر کو ہی مقدمہ درج کیا تھا ۔ ان بھائیوں پر 5700 کروڑ کے غبن کا الزام ہے ۔