ک2017 کے ختم تک ہر گھر کو پینے کے پانی کی فراہمی ‘ ای راجندر

کریمنگر 31 ڈسمبر ( آئی این این ) ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ ریاستی حکومت 2017 کے اختتام تک ریاست بھر میں ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کریگی ۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ مشن بھاگیرتا کے کام بہت تیزی کے ساتھ چل رہے ہیںاور حکومت اس بات کو یقینی بنائیگی کہ یہ کام اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں ۔