رامیشورم (ٹاملناڈو) ، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے آج 10 کروڑ روپئے مالیت کے تقریباً 16.5 کیلوگرام سونے کے بسکٹ ضبط کئے اور ایک شخص کو حراست میں لیا جس نے یہ سونا مبینہ طور پر سری لنکا سے ضلع شیواگنگا کے ایک موضع کو اسمگل کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی ٹیم نے آج صبح یہاںسے 105 کیلومیٹر کے فاصلے پر دیواکوٹائی میں ایک کارگو ویان کو روکا۔ چینائی کے ساکن ستیش کو تحویل میں لیا گیا۔ اس نے جزیرہ ملک میں کیلاکرائی سے سونے کے بسکٹ اسمگل کئے تھے اور اسے ویان کے ذریعے شہر کو منتقل کررہا تھا۔