کے ٹی راما راو کی سنگاپور میں بلومبرگ نیواکنامی فورم میں شرکت

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ کے کارگزار وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراو آئندہ ماہ سنگاپور میں باوقار بلومبرگ نیواکنامی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔مسٹر راو کو اکنامی فورم کے فاونڈنگ ڈیلی گیٹ سے دعوت نامہ ملا ہے ۔یہ اجلاس 6اور7نومبر کو ہونے والا ہے ۔بلومبرگ میں شرکت کرنے والوں میں 300سرکردہ گلوبل سی ای اوز کے ساتھ ساتھ سرکردہ شخصیتیں شامل ہیں جو بامعنی مذاکرات کریں گی۔