حیدرآباد 5 مئی (آئی این این) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج کے تارکا راما راؤ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ منگل کو امریکہ کے 15 روزہ دورہ پر روانہ ہوئے۔ اُنھوں نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیاکہ تلنگانہ میں امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔