شمس آباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی رکن وینو گوڑ اور شمس آباد سرپنچ راچا ملاسدیشور نے مشترکہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے جلسہ عام میں صرف زبانی اعلانات کے علاوہ کانگریس پر بے جا الزامات و تنقید کیے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انتخابات سے قبل ٹی آر ایس قائدین کو GO 111 کا مسئلہ یاد آتا ہے اور کرشنا ندی کا پانی پورے چیوڑلہ کو سربراہ کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ صرف ووٹ حاصل کرنے کی کوشش ہے ۔ میٹرو ریل کا وعدہ کیا وہ بھی پورا نہ ہوسکا ۔ اسمبلی انتخابات میں جو وعدے کئے انہی وعدوں کو دوبارہ دہرایا جارہا ہے ۔ شروع سے ہی ضلع رنگاریڈی کے ساتھ نا انصافی ہوئی ۔ تلنگانہ میں خاندانی حکومت چل رہی ہے اور بہت جلد یہ حکمرانی کا خاتمہ ہوجائے گا ۔۔