کے ٹی آر کی بیڑی ورکرس کے مسئلہ پر دتاتریہ سے نمائندگی

نئی دہلی ۔ 3 جولائی ( پی ٹی آئی ) ریاستی وزیر آئی ٹی ‘ کے ٹی راما راؤ نے آج مرکزی وزیر محنت و روزگار دتاتریہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ریاست میں کسانوں کو درپیش پیسے کی قلت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دتاتریہ نے کے ٹی آر سے ملاقات کے بعد کہا کہ تمباکو کے کسانوں اور بیڑی ورکرس کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔