کے ٹی آر کو اخلاقیات کی تعلیم دیں، ہنمنت راؤ کا کے سی آر کو مشورہ

حیدرآباد۔/29مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فرزند کے ٹی راما راؤ کو اخلاقیات کی تعلیم دیں، انہوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر کو چیف منسٹر کے فرزند ہونے کی وجہ سے دوسروں پر تنقید کا حق نہیں پہنچتا۔  لہذا کے سی آر کو چاہیئے کہ وہ اپنے فرزند کو اس بات کی تربیت دیں کہ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ چیف منسٹر آئے دن وزراء اور ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کو کسی نہ کسی مسئلہ پر مشورے دیا کرتے ہیں انہیں اپنے فرزند پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ  میں نے اسمبلی میں ایسا کونسا غلط کام کیاتھا اور میڈیا سے بات چیت کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی انہوں نے وضاحت طلب کی ۔