کے سی آر ۔ نائیڈو ہائی کورٹ کا مسئلہ باہمی طور پر حل کرلیں: دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹروں کو باہمی طور پر ہائی کورٹ کا مسئلہ حل کرلینا چاہئے ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ کی تقسیم کے تعلق سے جو تنازعہ پیدا ہوا ہے اس کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے ۔ اس مسئلہ میں مرکز کا کوئی رول نہیں ہے اگر ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ پر تلنگانہ میں موجودہ صورتحال دھماکو ہوئی ہے تو حالات بگڑ جائیں گے اور اس کے لیے مرکز کو مورد الزام ٹھہرایا نہیں جاسکتا ۔