حیدرآباد۔/18اپریل ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اور چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی راما راؤ کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ کے ٹی راما راؤ جو کریم نگر کے سرسلہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں کل انتخابی مہم کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں شریک کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے گردوں میں پتھری کی تشخیص پر رات میں سرجری کی۔ پھیپھڑوں میں پانی کی موجودگی کا پتہ چلنے پر ڈاکٹروں نے دو دن ہاسپٹل میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ چندر شیکھر راؤ نے دواخانہ پہونچ کر ان کی مزاج پرسی کی ۔