حیدرآباد۔/20 فروری، ( این ایس ایس ) وزیر فلاح و بہبود کے ایشور نے آج عہد کیا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے اور بہبود کا قلمدان دیئے جانے پر کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پسندیدہ قلمدان ہے۔ ایشور نے کہا کہ عوام کی بھلائی کیلئے وہ ممکنہ حد تک بہترین خدمات انجام دیں گے۔ ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر نے کئی منصوبے بنائے ہیں میں ان کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد عمل آوری کروں گا۔فلاحی اسکیمات کے فوائد کو غریبوں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔فلاح و بہبود کے معاملہ میں تلنگانہ کو ملک بھر میں پہلی ریاست کا مقام حاصل ہے۔