کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( این ایس ایس) کارگذار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی اور دونوں نے کچھ وقت کیلئے علیحدگی میں بھی بات چیت کی۔ گورنر کی جانب سے 27 ستمبر کو 11 بجے دن کونسل سیشن طلب کئے جانے کے تناظر میں کے سی آر کی اولذکر کے ساتھ ملاقات کو اہمیت حاصل ہوجاتی ہے۔ ٹی آر ایس سربراہ نے سمجھا جاتا ہے کہ گورنر کو ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں اپنی رائے سے واقف کرایا جبکہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات ہونے والے ہیں۔دونوں نے انتخابات کے ممکنہ شیڈول اور انتخابات کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔