کے سی آر کی حکومت آمرانہ : وینکٹ ریڈی

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) سی پی آئی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ سی پی آئی کا 3 روزہ سیشن کل سے کھمم میں شروع ہوگا ۔ انہو ںنے کہا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر کی حکومت آمرانہ رول ادا کر رہی ہے ۔ اپنے انتخابی وعدوں کو فراموش کردیا ہے ۔ انہو ںنے الزام عائد کیا کہ ریاست کے کسان خودکشی کر رہے ہیں حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں ۔