کے سی آر کو وزیراعظم مودی سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا

زونل سسٹم پر راجناتھ سنگھ سے بات چیت کے بعدچیف منسٹر کادورہ مختصراوراچانک واپسی

حیدرآباد ۔28 مئی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرر اؤ نے تلنگانہ میں نئی زونل پالیسی کے مسئلہ پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے موقع پر سینئر قائد ٹی آر ایس و رکن پارلیمان ونود کمار و دیگر قائدین بھی چیف منسٹر کے ہمراہ موجود تھے ۔ بتایا جاتا ہیکہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے خوشگوار انداز میں کافی دیر تک مختلف موضوعات بالخصوص نئی زونل پالیسی پر تبادلہ خیال کیا اور بعد ازاں ریاست تلنگانہ میں نئی زونل پالیسی کی منظوری کے حصول کیلئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے منظوری دلوانے کی خواہش کی ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے مرکزی وزیر داخلہ سے ہائیکورٹ کی تقسیم کے مسئلہ پر بھی تفصیلی بات چیت کرنے کی اطلاعات ہیں ۔
سلسلہ صفحہ(6) پر