کے سی آر کو عظیم مدبر کا خطاب دینے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : نیوز اینڈ سرویسیس سنڈیکیٹ ( این ایس ایس ) نے جو ایک نیوز ایجنسی کی حیثیت سے گذشتہ 35 برس سے مختلف اخبارات کے لیے خبروں کی ترسیل کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ’ عظیم مدبر ‘ کا خطاب دینے کا فیصلہ کی ہے ۔ اس ضمن میں بہت جلد ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ این ایس ایس کے مینجنگ ایڈیٹر سابق رکن اسمبلی و سابق صدر نشین ریاستی اسپورٹس اتھاریٹی کونڈا لکشما ریڈی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر ایسے اعزاز کے مستحق ہیں کیوں کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے لیے انہوں نے بے لوث انتھک جدوجہد کی ہے ۔ مسٹر لکشما ریڈی نے مزید کہا کہ کے سی آر نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر علحدہ تلنگانہ کاز کے لیے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی تھی ۔
ان کی ایسی کوششوں اور قربانیوں کے بغیر علحدہ ریاست کا قیام ممکن نہ تھا ۔ نئی ریاست کی تاریخ میں مسٹر چندر شیکھر راؤ کا نام سنہری حرفوں میں لکھا جائے گا ۔۔