حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) اے آئی سی سی کے ترجمان اور سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا فارم ہاوز بدعنوانیوں اور رشوت کے اڈہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ مدھو یاشکی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ریاستی سکریٹریٹ سے کہیں زیادہ اپنے فارم ہاؤز پر وقت گذار رہے ہیں جہاں سے وہ اپنے سرکاری فرائض صرف اس لئے انجام دے رہے ہیں کہ اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی کی جاسکے ۔ گوڑ نے کہا کہ ورنگل میں کے سی آر کا وہی انجام ہوگا جو بہار میں وزیراعظم نریندرمودی کا ہوا ہے ۔