کے سی آر چار روزہ دورہ کے بعد حیدرآباد واپس

حیدرآباد۔/18فبروری، ( آئی این این ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ گزشتہ چار روزہ دورہ کے دوران نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کرنے کے بعد آج شہر حیدرآباد واپس ہوئے ہیں۔ کے سی آر نے 15فبروری کو دہلی کا دورہ کیا تھا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کی تھی۔ منگل کو کے سی آر نے مہاراشٹرا کا دورہ کرتے ہوئے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے ملاقات کی تھی۔