کے سی آر پر نا پسندیدہ افراد کو ریاست سے نکالنے کا الزام‘ چندر شیکھر ریڈی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز): سینئیر قائد تلگو دیشم و سابق ایم پی آر چندر شیکھر ریڈی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف منسٹر انہیں ناپسندیدہ افراد اور ادارہ جات کو نہ رکھنے کا اظہار کررہے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندر شیکھر ریڈی نے نوٹ کے عوض ووٹ کیس میں تلنگانہ حکومت کے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن کی جانب سے ہائی کورٹ میں داخل کردہ درخواست کو ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کردئیے جانے پر کہا کہ نظام عدلیہ پر الزامات عائد کرنا انتہائی غلط بات ہے ۔ لہذا تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو چاہئے کہ وہ اپنا محاسبہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کھیل میں نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن ایک آلہ کار کے سواء اور کچھ نہیں ہیں ۔ حلقہ لوک سبھا ورنگل سے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری کے استعفی کے انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے انتخاب لڑنے سے متعلق مسٹر چندرا شیکھر ریڈی نے بتایا کہ اس حلقہ لوک سبھا سے بی جے پی نے انتخاب لڑنے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس مسئلہ پر صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے بات کرنے کا بی جے پی کو تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین نے تیقن دیا ہے ۔